دارالسلام میں بیرسٹر اسد اویسی کے ہاتھوں پرچم کشائی اور خصوصی خطاب
حیدرآباد۔ 28؍ فروری (اعتماد نیوز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے 56 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اتوار 2 ؍ مارچ کو 10 بجے دن دارالسلام میں نقیب ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین صدر
دفتر پر مجلس کا پرچم لہرائیں گے اور صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس ایم ایل اے نے ارکان اسمبلی ‘ ارکان کونسل ‘ کارپوریٹرس ‘ سابق کارپوریٹرس ‘ ابتدائی مجالس کے صدورو معتمدین ‘ سرگرم کارکنوں سے شرکت کی گذارش کی ہے ۔